QR CodeQR Code

رام اللہ، اسرائیلی چیک پوسٹ پر فائرنگ، متعدد صیہونی زخمی

6 Nov 2021 23:15

مقامی میڈیا کیمطابق مغربی کنارے کے اہم شہر رام اللہ میں قائم ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر نامعلوم مزاحمتکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے کئی ایک صیہونی زخمی ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر مزاحمتکاروں کی فائرنگ سے کئی ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر رام اللہ میں قائم ایک اسرائیلی چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کئی ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے پورے فلسطین میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گذشتہ جمعے کے روز ہی غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو گولی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے 13 سالہ فلسطینی نوجوان محمد دعدس کا تعلق شہر نابلس کے عسکر الجدید نامی مہاجر کیمپ سے تھا جس کو سینے اور پیٹ میں متعدد گولیاں ماری گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 962370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/962370/رام-اللہ-اسرائیلی-چیک-پوسٹ-پر-فائرنگ-متعدد-صیہونی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com