QR CodeQR Code

کووڈ کی دوسری لہر کیلئے نریندر مودی ذمہ دار ہیں، راہل گاندھی

28 May 2021 22:25

ایک ان لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال فروری سے متعدد مرتبہ میں نے مودی حکومت کو انتباہ دیا ہے اور حکومت نے ہمارا مذاق اڑایا اور یہاں تک نریندر مودی نے کووڈ پر جیت کا جشن تک منا لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج حکومت پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کووڈ وباء کی دوسری لہر کے لئے نریندر مودی ذمہ دار ہیں۔ ویکسین کی قلت پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ کے ساتھ ہندوستان جنگ لڑ رہا ہے اور وباء کو روکنے کا واحد راستہ ٹیکہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کووڈ کی وجہ سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد چھپا رہے ہیں۔ ایک آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال فروری سے متعدد مرتبہ میں نے مودی حکومت کو انتباہ دیا ہے اور حکومت نے ہمارا مذاق اڑایا اور یہاں تک نریندر مودی نے کووڈ پر جیت کا جشن تک منا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مودی حکومت کووڈ کو سمجھ نہیں پائے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی ناکامی کی وجہ سے ہمارے ملک میں ہمیں کووڈ کی دوسری لہر دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ہم اس شرح سے ہندوستان میں ٹیکہ لگاتے رہیں گے تو پھر اپنے تمام لوگوں کو 2024ء تک ہی ٹیکہ دینے کا عمل پورا ہوگا۔ راہل گاندھی نے اس بات کا بھی الزام لگایا کہ حکومت دوسری لہر کے دوران مرنے والے لوگوں کی حقیقی تعداد چھپا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 935015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/935015/کووڈ-کی-دوسری-لہر-کیلئے-نریندر-مودی-ذمہ-دار-ہیں-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com