QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سابق صوبائی وزیر مخدوم مرید عباس کاظم انتقال کر گئے

3 Feb 2021 15:14

سابق صوبائی وزیر مال اور معروف سیاستدان مخدوم مرید عباس کاظم انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ چند روز سے وہ کورونا کے باعث شدید علیل تھے اور ملٹری ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔ حلقہ پی کے 95 پہاڑ پور انکا آبائی سیاسی حلقہ تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر مال اور معروف سیاست دان مخدوم مرید عباس کاظم شاہ انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گذشتہ چند روز سے کورونا کے باعث شدید علیل تھے اور ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر مال اور معروف سیاستدان مخدوم مرید عباس کاظم انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ چند روز سے وہ کورونا کے باعث شدید علیل تھے اور ملٹری ہسپتال میں وینٹی لیٹر پہ زیر علاج تھے۔ حلقہ پی کے 95 پہاڑ پور ان کا آبائی سیاسی حلقہ تھا اور مخدوم گروپ طویل عرصہ سے یہ نشست بھاری مارجن سے اپنے نام کرتا رہا۔

ان کی عمر 71 برس تھی۔ سانحہ مچھ کے خلاف جب ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے دیئے گئے تو انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دیئے گئے بڑے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا تھا، عوامی جلسہ سے یہ ان کی آخری تقریر تھی۔ اس کے چند روز بعد ان کی طبعیت ناساز ہوئی اور بعد ازاں ان کا کورونا ٹسٹ پازیٹو آگیا۔ ان کو علاج کی غرض سے اسلام آباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ و تدفین کا باقاعدہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 914083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/914083/ڈی-آئی-خان-سابق-صوبائی-وزیر-مخدوم-مرید-عباس-کاظم-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com