کیرالہ، دہلی، آسام اور مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
15 Oct 2020 09:57
فی الحال کیرالہ میں 95493، دہلی میں 21490، آسام میں 28897 اور مغربی بنگال میں 30988 ایکٹیو کیسز ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کیرالہ، دہلی، آسام اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ 1020، دہلی میں 955، آسام میں 458 اور مغربی بنگال میں 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فی الحال کیرالہ میں 95493، دہلی میں 21490، آسام میں 28897 اور مغربی بنگال میں 30988 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ سات دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 63509 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7239389 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے کل 826876 فعال کیسز ہیں اور اب تک 6301927 مریض جان لیوا وباء کو شکست دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 892143