مبوضہ کشمیر میں نئے 1013 کورونا کیسز، مجموعی تعداد 44570
7 Sep 2020 21:45
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 413 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 600 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیر کے روز کورونا وائرس میں مبتلاء مزید 1013 کیس ظاہر ہوگئے۔ ان میں 87 مسافر بھی شامل ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44570 تک بڑھ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 413 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 600 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ حکومتی ذرائع نے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ آج سرینگر میں 136، بارہمولہ میں 31، پلوامہ میں 40، بڈگام میں 56، اننت ناگ میں 40، بانڈی پورہ میں 31، کپوارہ میں 38، کولگام میں 3، شوپیان میں 10، گاندربل ضلع میں 28 کیس ظاہر ہوئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 442، راجوری میں 12، کٹھوعہ میں 21، اُدھمپور میں 32، سانبہ میں 22، رام بن میں 1، ڈوڈہ میں 13، پونچھ میں 41، ریاسی میں 15 اور کشتواڑ ضلع میں 1 کیس ظاہر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 884865