QR CodeQR Code

شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے، حسین الحسینی

5 Aug 2020 23:23

برسی کے اجتماع سے خطاب میں قائد شہید کے فرزند حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ جدوجہد اور اتحاد و اخوت قائد کے افکار کا خاصا ہے، ہماری ساری جدوجہد کا مقصد اللہ کی ذات ہونا چاہیئے، اتحاد بین المومنین بہت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید قائد علامہ عارف حسینی کے فرزند حسین الحسینی نے برسی شہید قائد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قائد کے افکار کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ جدوجہد اور اتحاد و اخوت قائد کے افکار کا خاصا ہے، ہماری ساری جدوجہد کا مقصد اللہ کی ذات ہونا چاہیئے، اتحاد بین المومنین بہت ضروری ہے، ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید قائد ہمیں وطن سے محبت کا وہ درس سکھا گئے ہیں کہ کوئی بھی ہماری حب الوطنی پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔ عارف حسینی نے جس اتحاد و اخوت کا علم بلند کیا تھا، آج اسے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تھام رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ کشمیر، فلسطین اور دنیا بھر کے دوسرے مظلومین کے لیے آواز بلند کی ہے۔ ہمیں اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ تحفظ بنیاد اسلام بل کے نام پر پاکستان کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 878606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/878606/شہید-قائد-کے-افکار-کو-زندہ-رکھنے-کی-ضرورت-ہے-حسین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com