QR CodeQR Code

زمین و نوکریوں کے تحفظ پر بھاجپا لیڈروں کے بیانات بے سود ہیں، غلام احمد میر

28 Jan 2020 12:36

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون میں جب تک پارلیمنٹ میں ترمیم نہیں کی جاتی ہے تب تک بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کی بات پر یقین نہیںن کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019ء میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم نہیں کی جاتی تب تک جموں و کشمیر میں زمین اور نوکریوں کے تحفظ کے بارے مین بی جے پی کے لیڈروں کے بیانات بے معنی اور بے سود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے لیڈروں قراقلیاں پہن کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو کم فہم سمجھ کر ان کے سامنے کچھ بھی بولتے ہیں۔ غلام احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون پارلیمان سے منظور شدہ قانون ہے اور اس کے مطابق ہماری زمین ملکی سطح پر لوگوں کے لئے کھلی ہے اور اس کے مطابق ہماری نوکریاں بھی ملکی سطح کے نوجوانوں کے لئے کھلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آنے والے پارلیمانی اجلاس کے دوران اس قانون میں ترمیم کی جائے گی تو پھر اس بارے میں کوئی بھی سوال نہیں اٹھائے گا۔ غلام احمد میر نے بھاجپا لیڈر مختار عباس کے اس بیان کہ جموں و کشمیر میں زمین اور نوکریوں پ کوئی ڈاکہ نہیں ڈالے گا، کے ردعمل میں کیا۔ مختار عباس نقوی نے بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کہا تھا کہ جموں و کشمیر و لداخ کے لوگوں کے جائیداد اور نوکریوں سے متعلق حقوق بالکل محفوظ ہیں اور ان پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا ہے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون میں جب تک پارلیمنٹ میں ترمیم نہیں کی جاتی ہے تب تک بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کی بات پر یقین نہیںن کیا جاسکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 841155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/841155/زمین-نوکریوں-کے-تحفظ-پر-بھاجپا-لیڈروں-بیانات-بے-سود-ہیں-غلام-احمد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com