QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے ڈی جی سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات

13 Mar 2019 23:37

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے تین ہزار پانچ سو اسامیاں وفاق میں پینڈنگ ہیں جنکی منظوری بہتر نظام تعلیم کیلئے ناگزیر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد کی ڈائیریکٹر جنرل محکمہ تعلیم گلگت بلتستان مجید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی سربراہی میں سیکرٹری جنرل عوامی ایکشن کمیٹی سید یعصوب الدین، ترجمان محمد فاروق و دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں وفد نے  ڈائیریکٹر جنرل برائے تعلیم کو جی بی میں تعلیمی مساٸل خصوصاً پرائمری تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے ڈائیریکٹر جنرل کو بتایا کہ پرائمری سکولوں اور ہائی اسکولوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل نے کہا کہ خطے کے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتر زیادہ بہتری کی گنجائشن ہے اور اس سلسلے میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل تعلیم نے وفد کو یقین دلایا کہ پرائمری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاٸیگی اور تعلیم کی بہتری کیلئے کمیونٹی کیساتھ مل کر اقدامات اٹھاٸے جاٸینگے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ماڈل سکولوں میں داخلوں کے مسٸلے کو بھی فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراٸی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پرائمری سکول سیکشن میں دو کمرے اور دو ٹیچرز کے ذریعے بہتر تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس کیلئے باضابطہ طور پر قانون سازی کی جائے کہ جو بھی ممبر اسمبلی کسی بھی علاقے میں پرائمری سکول تعمیر کرائے گا وہ 6 کمروں پر مشتمل بلڈنگ بنوانے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے تین ہزار پانچ سو اسامیاں وفاق میں پینڈنگ ہیں جنکی منظوری بہتر نظام تعلیم کیلئے ناگزیر ہیں۔ لہٰذا صوبائی حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے کیبنٹ میں لائحہ عمل طے کرے اور وفاق سے ان اسامیوں کی منظوری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 783141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/783141/محکمہ-تعلیم-گلگت-بلتستان-کے-ڈی-جی-سے-عوامی-ایکشن-کمیٹی-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com