QR CodeQR Code

استصواب رای یا سہ فریقی مذاکرات کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے، آغا سید حسن

12 Jan 2019 11:06

مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ شہادتوں اور گرفتاریوں سے کشمیری حریت پسند قوم کو اپنی برحق مطالبہ آزادی سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسندوں کے تحریکی عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جارہے ناروا سلوک اور ان کی نظربندیوں کو طول دینے کے نت نئے حربوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ آغا سید حسن نے کہا کہ گرفتاریاں کسی بھی تحریک آزادی کا ایک لازمی جز ہوتا ہے تاہم کشمیری حریت پسندوں کو جیلوں میں جس طرح انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ سراسر انسانیت سوزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ حریت قائدین اور سرکردہ کارکنوں کو فرضی الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر حریت پسند قیادت کے حوصلوں کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا کہ شہادتوں اور گرفتاریوں سے کشمیری حریت پسند قوم کو اپنی برحق مطالبہ آزادی سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سیاسی معاملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 771530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/771530/استصواب-رای-یا-سہ-فریقی-مذاکرات-کے-سوا-کوئی-چارہ-کار-نہیں-ہے-آغا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com