QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کا اپنا الگ پرچم اور اپنا آئین ہے، گورنر

13 Oct 2018 21:37

ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر کا اپنا پرچم اور اپنا آئین ہونے کے نتیجے میں کشمیری عوام بھارت کی دیگر ریاستوں کے لوگوں سے خاص ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں کسی ریاست کے پاس اپنا جھنڈا نہیں، جموں و کشمیر کے پاس تو الگ جھنڈا ہے، کسی بھی ریاست کے پاس اپنا آئین نہیں جبکہ جموں و کشمیر کے پاس اپنا آئین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا اپنا پرچم اور اپنا آئین ہونے کے نتیجے میں کشمیری عوام دیگر ریاستوں کے لوگوں سے خاص ہیں۔ گورنر نے سوالیہ انداز میں کہا ’’پھر یہاں کے لوگوں کو اور کیا چاہیے۔؟ گورنر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ یہاں کے لوگ خوشحال ہوں۔

ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے کوئی سیاسی کام یا مشن نہیں سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مجھے کہا ’’لوگوں سے ملو، لوگوں سے پوچھو اور ان سے بات چیت کرو، بات چیت کو آگے بڑھاؤ، کشمیریوں کو بتاؤ کہ ہندوستان تمہارا ملک ہے‘‘۔ گورنر نے مسلح نوجوانوں سے ہتھیار چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگجویت کہیں بھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسلح نوجوانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ اُن کا مقابلہ بھارت جیسے ایک طاقتور ملک سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 755615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/755615/مقبوضہ-کشمیر-کا-اپنا-الگ-پرچم-اور-ا-ئین-ہے-گورنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com