لالچ اور طمع امریکی حکام کا وطیرہ بن گیا ہے
آج اسلامی مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، سید حسن نصر اللہ
۳۳ روزہ جنگ سے فاتحانہ انداز میں نکلنے کے بعد مقاومت کو زندہ رکھا
17 Feb 2018 00:40
حزب اللہ لبنان کے سیکریڑی جنرل نے شہدا کی مناسبت سے بات کرنے کے بعد کہا کہ ایسا نظر آرہا ہے کہ گویا پورا خطہ تیل اور گیس کی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ صیہونی دشمن ڈونلڈ ٹرمپ جیسی فرصت کو تلاش کر رہا تھا تاکہ ایسا امریکی صدر طاقت کو اپنے ہاتھ میں لے اور صیہونی حکومت جولان کے علاقے پر بھی قبضہ کر سکے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اگر ہم لبنان میں متحد رہیں گے تو مضبوط انداز میں مذاکرات کر سکتے ہیں۔ اسرائیل لبنان کو دھمکی دیتا ہے، آپ بھی اسرائیل کو دھمکی دے سکتے ہیں۔ اگر امریکہ کہے کہ لبنان کو اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے سے روکیں تو امریکہ کو بھی ہماری بات ماننی ہو گی۔ اہل لبنان کے پاس صرف ایک چیز ہے جو جنگ میں ان کی مدد کرسکتی ہے وہ مزاحمت ہے، چونکہ انہوں نے تو لبنانی آرمی کو بھی منع کیا ہوا کہ حتی لبنانی فوج اپنے پاس میزائل بھی نہیں رکھ سکتی۔
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے کمانڈرز شہدا کی یاد میں منعقد ہونے والی عظیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مقاومت حسن نصر اللہ نے کہا کہ مزاحمت اور مزاحمت کے مرکز کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سخت ترین جنگ سے نکل چکے ہیں یا جنگ کے ختم ہونے کے نزدیک ہیں، آج اسلامی مزاحمت اپنے خلاف ہونے والی سازشوں اور دشمنوں کی چالوں کے باوجود پہلے سے مضبوط اور طاقتور ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریڑی جنرل نے شہدا کی مناسبت سے بات کرنے کے بعد کہا کہ ایسا نظر آرہا ہے کہ گویا پورا خطہ تیل اور گیس کی جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ صیہونی دشمن ڈونلڈ ٹرمپ جیسی فرصت کو تلاش کر رہا تھا تاکہ ایسا امریکی صدر طاقت کو اپنے ہاتھ میں لے اور صیہونی حکومت جولان کے علاقے پر بھی قبضہ کر سکے۔ جولان صرف قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پانی، تیل اور گیس کا بہت بڑا ذخیرہ بھی ہے۔ سید مقاومت نے کہا کہ تیل اور گیس کے مسئلہ پر پیدا ہونے والی خراب صورتحال کے علل و اسباب بہت واضح ہیں۔ اسرائیل نے بلاک ۹ (لبنان) پر جنگ کو اسی لئے شروع کیا ہے، بہت زیادہ ایسی رپورٹس موجود ہیں کہ جن میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ سوریہ میں موجود جولان کے علاقے میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ جولان کا مسئلہ اب تیل اور گیس کی جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 705303