QR CodeQR Code

داعش کا عنقریب عراق سے خاتمہ ہوگا، اب انکی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہونگی، جنرل قاسم سلیمانی

4 Sep 2014 18:09

اسلام ٹائمز: العالم ٹی وی کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کے عراقی شہر آمرلی کے دورے نے امریکہ و اسرائیل کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کے شہر آمرلی کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آمرلی میں عراقی فورس کو دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے دہشت گردوں سے علاقے کو کلئیر کرانے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد داعش کا عنقریب سرزمین عراق سے خاتمہ ہوگا، اب ان کی آرزوئیں قبر میں ہی پوری ہوں گی۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی کے اس دورے نے امریکہ و اسرائیل کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 408242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/408242/داعش-کا-عنقریب-عراق-سے-خاتمہ-ہوگا-اب-انکی-آرزوئیں-قبر-میں-ہی-پوری-ہونگی-جنرل-قاسم-سلیمانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com