QR CodeQR Code

غزہ پر صیہونی بربریت جاری، فضائی حملوں میں 7 فلسطینی شہید، 4 زخمی

7 Jul 2014 09:22

اسلام ٹائمز: آج صبح سویرے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملہ میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل رات گئے اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے وسطی غزہ کے قریب البریج پناہ گزین کیمپ 7 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فضائیہ کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ بمباری سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ رات اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج صبح سویرے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملہ میں 4 فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل رات گئے اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے وسطی غزہ کے قریب البریج پناہ گزین کیمپ 7 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیل نے فلسطین پر اتوار کو راکٹ راکٹ حملے کرنے کا الزام لگایا تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف رات کو مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے اسٹن گرینڈزکا استعمال کیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے 6 یہودیوں کو حراست میں لیا تھا جن پر شبہ ہے کہ وہ فلسطینی لڑکے محمد ابو خضیر کے قتل میں ملوث ہیں۔

ادھر مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کا دائرہ یورپ تک پھیل گیا ہے۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے میں عربوں، مقامی افراد اور سینکڑوں فلسطینی تارکین وطن نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں عرب لڑکے ابو خضیر کے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل، اسکی نعش کو نذر آتش کرنے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب امریکہ نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی حراست میں ایک امریکی نژاد نوجوان کے پیٹے جانے کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 397801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/397801/غزہ-پر-صیہونی-بربریت-جاری-فضائی-حملوں-میں-7-فلسطینی-شہید-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com