QR CodeQR Code

جیسے بھی حالات ہوں مجالس،جلوس اور عزاداری نہیں چھوڑ سکتے،گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستان امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،ایم ڈبلیو ایم

21 Sep 2010 10:33

اسلام ٹائمز:علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور ملت جعفریہ کی مسلسل نسل کشی کے خلاف اور بالخصوص پارا چنار میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے محاصرے کو توڑنے کیلئے 3 اکتوبر اتوار کو اسلام آباد میں قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہو گی


 کراچی:اسلام ٹائمز-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک،گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں یوم القدس کے جلوس پر کیے جانے حملے کے ذمہ دار آئی جی بلوچستان اور ایف سی کمانڈر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں،آئی جی بلوچستان اور ایف سی کمانڈر کو جب حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہی تھی تو انہوں نے کارروائی کیوں نہیں کی۔وہ پیرکو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہدی،مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا ابوذر مہدوی،مولانا احمد اقبال،آصف صفوی و دیگر بھی موجود تھے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں مجالس،جلوس اور عزاداری نہیں چھوڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور ملت جعفریہ کی مسلسل نسل کشی کے خلاف اور بالخصوص پارا چنار میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے محاصرے کو توڑنے کیلئے 3 اکتوبر اتوار کو اسلام آباد میں قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہو گی۔ 
مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماء کونسل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے رینجر کی بربریت کی تفصیلات بتائیں،سما ٹی وی پر نشر ہونے والے پریس کانفرنس کے خلاصے کے مطابق علامہ جعفری کہہ رہے تھے کہ رینجر نے اللہ اکبر کہہ کر جوانوں کو اچانک لٹا لیا اور ان کے سینوں پر باﺅں رکھ کر گولیاں برسا دیں،علامہ نے مزید کہا کہ وہ رضویہ سوسائٹی میں اچانک یوں داخل ہوئے،جیسے کشمیر فتح کرنے جا رہے ہوں،علامہ جعفری کا کہنا تھا کہ رینجر نے اچانک بلا اشتعال جنازے سے واپس آنے والے جلوس پر فائرنگ کر دی،نیز جیو ٹی وی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل نے کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے،جیو نیوز نے اس خبر کو مجلس وحدت مسلمین سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کی تمام تنظیمیں کل ملک بھر میں یوم سوگ منائنگی۔


خبر کا کوڈ: 37762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/37762/جیسے-بھی-حالات-ہوں-مجالس-جلوس-اور-عزاداری-نہیں-چھوڑ-سکتے-گورنر-وزیراعلی-بلوچستان-امن-قائم-کرنے-میں-ناکام-ہو-چکے-ہیں-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com