QR CodeQR Code

نفرت پھیلانے والے ہی اسلام کے حقیقی دشمن ہیں، علامہ رمضان توقیر

6 Apr 2014 03:00

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پروآ سرکل کے دورے کے دوران شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر نے کہا ہے کہ پروآ کے عوام اتحاد و اخوت کے علمبردار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے سابق مشیر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ رواداری کے فروغ میں تمام مسالک، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکن، سماجی شخصیات، زمیندار طبقہ اور عوام آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروآ سرکل کے دورہ کے دوران مختلف عوامی ملاقاتوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ اسلام میں تمام انسانوں کے حقوق برابر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کافی عرصہ سے مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے لیے بڑی پیمانے پر سازشیں تیار ہوئیں اور اب بھی اسلام دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروآ سرکل کی عوام اتحاد و یکانگت کے علمبردار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 369659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/369659/نفرت-پھیلانے-والے-ہی-اسلام-کے-حقیقی-دشمن-ہیں-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com