QR CodeQR Code

سراج الحق کیلئے جماعت اسلامی کی امارت عطیہ خداوندی سے کم نہیں، علامہ رمضان توقیر

3 Apr 2014 18:35

اسلام ٹائمز: ایس یو سی خیبر پختونخوا کے صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حضرت ابو الاعلٰی مودودی (رہ) کی جماعت اسلامی پاکستان کے مسلمانوں کی دین اسلام کے نفاذ کیلئے جاری دیگر تحریکوں میں سے بڑی تحریک سمجھی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ سراج الحق کو جماعت اسلامی پاکستان کا مرکزی امیر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور بلاشبہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی امارت کا منصب ان کیلئے عطیہ خداوندی سے کم نہیں جو کہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دین اسلام کیلئے کی گئی کاوشوں کا ثمر ہے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ حضرت ابو الاعلٰی مودودی (رہ) کی جماعت اسلامی پاکستان کے مسلمانوں کی دین اسلام کے نفاذ کیلئے جاری دیگر تحریکوں میں سے بڑی تحریک سمجھی جاتی ہے۔ جس کی امارت کا تقاضا ہے کہ اس پرآشوب دور میں اتحاد بین المسلمین اور باطل قوتوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کے مسلمانوں کی درست سمت میں رہنمائی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ سراج الحق کی کاوشوں اور بردبار سیاست کو دیکھتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ سراج الحق اپنی اس ذمہ داری سے بطریق احسن عہدہ برا ہوکر اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے مثالی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تبارک و تعالٰی سے سراج الحق کی کامیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کے متمنی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 368746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/368746/سراج-الحق-کیلئے-جماعت-اسلامی-کی-امارت-عطیہ-خداوندی-سے-کم-نہیں-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com