QR CodeQR Code

ٹانک، مہران علی ولد منظور حسین کو تکفیریوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا

29 Dec 2013 16:56

اسلام ٹائمز: بائیس سالہ نوجوان فوٹوگرافر اپنی دکان کے سامنے کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے مہران علی موقع پر دم توڑ گئے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹانک نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن تکفیری عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گرہ بلوچ، ٹانک کے رہائشی مہران علی ولد منظور حسین کو تکفیریوں نے آج دوپہر فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ٹانک سے تعلق رکھنے والے عزادار مہران علی ٹانک میں فوٹوگرافی کے پیشہ سے منسلک تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرہ بلوچ، ٹانک سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ نوجوان فوٹوگرافر اپنی دکان کے سامنے کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے مہران علی موقع پر دم توڑ گئے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹانک نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن تکفیری عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 335402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/335402/ٹانک-مہران-علی-ولد-منظور-حسین-کو-تکفیریوں-نے-فائرنگ-کرکے-شہید-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com