مولانا زاہد علی جعفری سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان منتخب
2 Dec 2013 21:26
اسلام ٹائمز: صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی نے ڈی آئی خان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کر ے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں جلد منظم اور متحرک تنظیم کے طور پر منظر عام پر آئے گی۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس کوٹلی امام حسین میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا وحید عباس کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عدیل عباس زیدی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کثرت رائے سے مولانا زاہد علی جعفری کو ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ سرزمین شہداءڈیرہ اسماعیل خان پر عظیم شہداءکا گرنے والا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تشیع پاکستان میں موجود مایوسی کو توڑا اور اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین پر بھی تشیع اپنی آب و تاب کے ساتھ اپنے وجود کا اظہار کر ے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں جلد منظم اور متحرک تنظیم کے طور پر منظر عام پر آئے گی۔
خبر کا کوڈ: 326773