QR CodeQR Code

امریکہ مشرق وسطٰی بات چیت میں مداخلت سے گریز کرے،شام

30 Jul 2010 11:54

اسلام ٹائمز:شام نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ کے دمشق کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی مداخلت سے گریز کرے،کیوں کہ شام اور سعودی عرب بہتر طور پر جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کو کیسے مستحکم کیا جا سکتا ہے


دمشق:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں دمشق پہنچ گئے ہیں۔شام کے صدر بشارالاسد نے دمشق کے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللہ کا خیرمقدم کیا۔دونوں لیڈر آج بیروت روانہ ہوں گے،جہاں وہ لبنان کی سیاسی قیادت سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
شام نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ کے دمشق کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی مداخلت سے گریز کرے،کیوں کہ شام اور سعودی عرب بہتر طور پر جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کو کیسے مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
ادھر امریکہ نے شام اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلے نے ایک بیان میں امریکا کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ شام خطے میں ایک تعمیری کردار ادا کرے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 32632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/32632/امریکہ-مشرق-وسط-ی-بات-چیت-میں-مداخلت-سے-گریز-کرے-شام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com