QR CodeQR Code

آئی ایس او کا مرکزی کنونشن، استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے

25 Sep 2013 15:14

اسلام ٹائمز:امامیہ سٹوڈنٹس کے مستضعفیں جہاں کنونشن کے سلسلہ میں لاہور میں اہم مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے جبکہ کنونشن کے شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور انتظامات کے حوالے سے امامیہ سکائوٹس کے دستے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزہشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے حوالے سے انتظامات مکمل ہونے کے بعد شرکا کے استقبال کے لئے لاہور شہر میں مختلف جگہوں پر استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں بینرز، پینا فلیکس،پوسٹر اور سائن بورڈ بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی استقبالیہ کیمپ وحدت روڈ پر مرکزی آفس کے باہر لگایا گیا ہے جہاں کنونشن میں شرکت کے لئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے اور ان کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ انتظامات کے لئے امامیہ سکائوٹس کے دستے بھی پہنچنا شروع ہو گئے۔ آئی ایس او کے مرکزی کنونشن میں جہاں مرکزی کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے وہاں اس اہم ترین ایونٹ میں نئے میر کاررواں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جاتا ہے اور ارکان مجلس عمومی اپنے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 305318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/305318/ا-ئی-ایس-او-کا-مرکزی-کنونشن-استقبالیہ-کیمپ-لگا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com