QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کے وفد کی مسیحی برادری کے دھرنے میں شرکت، تعزیت کا اظہار کیا

24 Sep 2013 04:01

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری جنرل جواد رضا نے لاہور پریس کلب کے سامنے دیے گئے دھرنے میں شریک مسیحی رہنما ضیاء کھوکھر سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور دہشت گرد عناصر کو عبرتناک سزادی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری نے سانحے پشاور کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے دیے گئے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ آئی ایس او پاکستان کے وفد میں مرکزی سیکرٹری مالیات ناصر عباس، ڈویژنل صدر لاہور عابد حسین اور مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر کمیل جعفری اور دیگر شامل تھے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا نے دھرنے میں رکھی تعزیتی کتاب پر تعزیت نامہ لکھا اور دھرنے میں شریک مسیحی رہنما ضیاء کھوکھر سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور دہشت گرد عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود بھی طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرنا حکومت کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ کی طرف اشارہ ہے۔ مسیحی رہنما ضیاء کھوکھر نے آئی ایس اوپاکستان کے وفد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 304781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/304781/لاہور-آئی-ایس-او-کے-وفد-کی-مسیحی-برادری-دھرنے-میں-شرکت-تعزیت-کا-اظہار-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com