QR CodeQR Code

پشاور گرجا گھر خودکش حملے طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں، اطہر عمران طاہر

22 Sep 2013 16:29

اسلام ٹائمز: سانحہ پشاور کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ چرچز میں ہونیوالے یہ خودکش حملے اُن سیاست دانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں جنہوں نے دن رات طالبان سے مذاکرات کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تمام مذاہب اور مسالک کے مقدسات کے احترام اور تقدس کا پیغام دیتا ہے، جو لوگ مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرتے ہیں وہ اسلام کے نہیں بلکہ شیطان کے پیروکار ہیں۔ اُنہوں نے پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں مسیحی برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے خودکش حملے طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہیں، چرچز میں ہونے والے یہ خودکش حملے اُن سیاست دانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں جنہوں نے دن رات طالبان سے مذاکرات کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شرپسند اور دہشت گرد عناصر سے پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مذمتی بیانات کی بجائے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔


خبر کا کوڈ: 304239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/304239/پشاور-گرجا-گھر-خودکش-حملے-طالبان-سے-مذاکرات-کا-نتیجہ-ہیں-اطہر-عمران-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com