QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا کراچی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر جانبداری کا الزام بلاجواز ہے، قائم علی شاہ

21 Sep 2013 06:27

اسلام ٹائمز: وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کا متفقہ ہے، پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن ایک دوسرے کو استعمال نہیں کرسکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر ایم کیو ایم کی طرف سے جانبداری کا الزام بلاجواز ہے۔ لاہور میں حکومت سندھ کے سابق کوآرڈینیٹر احسن رضا جعفری کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کراچی میں امن لانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں کا متفقہ ہے، پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن ایک دوسرے کو استعمال نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں اب تک 250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بے گناہوں کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ کراچی میں جلد امن قائم ہوجائے۔
 
وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اس وقت کے فوجی حکمران کے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ لیکن کراچی میں دہشت گردی میں چار سال سے اضافہ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 303784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/303784/ایم-کیو-کا-کراچی-میں-دہشت-گردی-کے-خلاف-ا-پریشن-پر-جانبداری-الزام-بلاجواز-ہے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com