QR CodeQR Code

کراچی، مہاجر قومی موومنٹ شعبہ خواتین کا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر مظاہرہ

21 Sep 2013 02:05

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم حقیقی شعبہ خواتین کی آرگنائزر ردا فاطمہ نے کہا کہ متحدہ دہشتگرد بے گناہ عوام خصوصاً مہاجر کارکنان کی جان لے رہے ہیں، چیف جسٹس مہاجر خاندانوں کی اپنے گھروں پر واپسی یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) شعبہ خواتین کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر پرامن مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مہاجر قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی آرگنائزر ردا فاطمہ، جوائنٹ آرگنائزر فریال بخاری ایڈوکیٹ سمیت صائمہ خان، صائمہ ظفر اور صائمہ ندیم نے کراچی میں نو گو ایریاز کی بدستور موجودگی اور مہاجر خاندانوں کی بحالی و آباد کاری سے متعلق سپریم کورٹ رجسٹری میں یاداشت پیش کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ردا فاطمہ نے کہا کہ کراچی میں نو گو ایریاز موجود ہیں اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالت عظمیٰ کو مسلسل گمراہ کر رہے ہیں۔ 

ردا فاطمہ نے کہا کہ نو گو ایریاز کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ ہمارے تیرہ سو خاندان گذشتہ گیارہ برسوں سے جبری بے دخلی کا عذاب سہہ رہے ہیں اور تین حکومتیں تبدیل ہونے کے باوجود اپنے گھر اور علاقوں میں نہیں جا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کے دہشت گرد خطرناک اسلحہ کے بل پر معصوم و بے گناہ عوام خصوصاً مہاجر کارکنان کی جان لے رہے ہیں۔ اس لئے ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور مہاجر خاندانوں کی بحفاظت اپنے گھروں و علاقوں میں واپسی کیلئے احکامات صادر فرمائیں۔


خبر کا کوڈ: 303772

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/303772/کراچی-مہاجر-قومی-موومنٹ-شعبہ-خواتین-کا-سپریم-کورٹ-رجسٹری-کے-باہر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com