QR CodeQR Code

اسرائیل کا نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنیکا اعلان، فلسطین کا ردعمل

12 Aug 2013 12:47

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ امریکہ کی کوششوں سے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیاں دوبارہ ساز باز مذاکرات شروع ہوچکے ہیں، جو دو ہزار دس میں صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی وجہ سے معطل ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے فلسطین میں نئی تعمیرات کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر فلسطین نے اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی عمل کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ہزار نئے گھروں کی تعمیرات مغربی و مشرقی فلسطین میں کی جائیں گی۔ جس پر فلسطین نے اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی عمل کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تعمیرات کے حوالے سے اسرائیل کو لگام دینے کے لیے واضح ردعمل ظاہر کرے۔ ادھر فلسطینی مذکراتی ٹیم کے رکن محمد شاطی نے کہا اسرئیل ان مذاکرات کا اپنی مرضی کے مطابق رخ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق ساز باز مذاکرات کے ساتھ ساتھ صیہونی حکومت نئي یہودی کالونیاں بنا رہی ہے۔ واضح رہے امریکہ کی کوششوں سے فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے درمیاں دوبارہ ساز باز مذاکرات شروع ہوچکے ہیں، جو دو ہزار دس میں صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھنے کی وجہ سے معطل ہوگئے تھے۔ یہ مذاکرات تیس جولائی سے امریکہ میں شروع ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں کی تعمیر کے عمل کو جاری رکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت ساز باز مذاکرات کو اپنی توسیع پسندی کو مزید بڑھانے کا موقع سمجھتی ہے۔ صیہونی حکومت اور فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے درمیاں مذاکرات کا دوسرا دور چودہ اگست کو قدس میں منعقد ہوگا۔ امریکہ نے ان مذاکرات میں ہمیشہ صیہونی حکومت کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ غرب اردن کے علاقوں میں ایک ہزار گھروں پر مشتمل یہودی کالونیاں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔





خبر کا کوڈ: 291600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/291600/اسرائیل-کا-نئی-یہودی-بستیاں-تعمیر-کرنیکا-اعلان-فلسطین-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com