QR CodeQR Code

انتہاء پسندی اور عسکریت پسندی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائیگا، نواز شریف

22 Mar 2013 09:39

اسلام ٹائمز: یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی، اداروں کی تعمیر اور دیرینہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر قومی سلامتی اور خارجہ پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے، ان پالیسیوں کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنائیں گے، پہلی ترجیح معیشت اور تباہ شدہ اداروں کی بحالی ہوگی، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ انتہاء پسندی اور عسکریت پسندی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، قانون کی بالادستی، اداروں کی تعمیر اور دیرینہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے غلط فہمیاں دور کی جائیں گی اور تمام ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے گامزن رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں تمام لوگوں کو بلاتفریق سماجی انصاف ملے۔ بیرونی ممالک سے تعلقات میں معاشی اور تجارتی ترجیحات کو فوقیت حاصل ہوگی، نواز شریف نے کہا کہ یورپی سفراء پاکستان میں سرمایہ کاری لائیں، ہم سازگار ماحول فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 248282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/248282/انتہاء-پسندی-اور-عسکریت-کو-قطعا-برداشت-نہیں-کیا-جائیگا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com