لبنان پر جنگ مسلط کرنے کا بھرپور جواب دیا جائے گا،لبنانی صدر
29 Apr 2010 11:55
اسلام ٹائمز:انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران،شام اور لبنان کو دھمکیاں دے کر اپنے داخلی بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے
بیروت:لبنان کے صدر مشعل سلمان نے کہا ہے کہ لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی صورت میں جارح قوتوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔برازیل کے دورے کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے،تاہم اسرائیلی حکومت کی دھمکیوں کو بھی ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران،شام اور لبنان کو دھمکیاں دے کر اپنے داخلی بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر شام کی جانب سے حزب اللہ کو سکڈ میزائل فراہم کرنے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی۔انہوں نے کہا کہ یہ الزامات محض پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 24752