QR CodeQR Code

حزب اللہ پر اسرائیلی حملے کی صورت میں دمشق خاموش تماشائی نہیں بنے گا: الوطن

6 Jan 2010 20:46

فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے قطر کے روزنامے الوطن کے توسط سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے معتبر ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں دمشق۰۰۰۰۰۰


فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے قطر کے روزنامے الوطن کے توسط سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے معتبر ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں دمشق خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: "شام حزب اللہ لبنان کے خلاف ہر قسم کے خطرے پر گہری نظریں جمائے ہوئے ہے اور اگر اسرائیل دوبارہ حزب اللہ لبنان کے خلاف کوئی فوجی قدم اٹھاتا ہے تو شام بیکار نہیں بیٹھے گا اور اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرے گا کیونکہ شام یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ لبنان میں امن و استحکام کو ہر خطرہ دراصل شام کے امن و استحکام کو خطرہ ہے"۔ اس میں مزید کہا گیا ہے: "شام اسرائیلی فوج کی سرحدوں پر موجودگی اور فوجی مشقوں کے بارے میں تشویش کا حامل ہے"۔ اتوار کے دن ریڈیو اسرائیل نے حماس کے ایک اعلی عہدیدار کے بقول یہ کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کا آغاز کیا تو حماس تماشائی نہیں بنے گی بلکہ حزب اللہ لبنان کے دوش بدوش اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شریک ہو گی"۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اگر حزب اللہ لبنان اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھتی تو اسرائیل اس پر حملہ کر دے گا۔


خبر کا کوڈ: 17978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/17978/حزب-اللہ-پر-اسرائیلی-حملے-کی-صورت-میں-دمشق-خاموش-تماشائی-نہیں-بنے-گا-الوطن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com