QR CodeQR Code

آئندہ مذاکرات اور تعاون کی بنیاد این پی ٹی معاہدے پر استوار ہو گی، سعید جلیلی

16 Apr 2012 23:27

اسلام ٹائمز: سی این این کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے، ایران پرامن اور اقتصادی مقاصد کے لئے اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گروپ 1+ 5 کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سعید جلیلی نے کہا ہے کہ ایران این پی ٹی کے دائرے میں اپنے حقوق چاہتا ہے اور ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں۔ سعید جلیلی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیار ایران کی دفاعی پالیسی کا حصہ ہیں کیونکہ ایران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہے، ایران پرامن اور اقتصادی مقاصد کے لئے اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ استنبول اجلاس میں گروپ 1+5 کے نمائندوں سے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آئندہ مذاکرات اور تعاون کی بنیاد این پی ٹی معاہدے پر استوار ہو گی۔ سعید جلیلی نے سی این این کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے 25 بار اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے اور یہی بات امریکی اینٹیلیجنس نے بھی اپنی رپورٹس میں کہی ہے امریکی عوام اور یورپی ممالک کو فرضی اور جھوٹی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 153891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/153891/آئندہ-مذاکرات-اور-تعاون-کی-بنیاد-این-پی-ٹی-معاہدے-پر-استوار-ہو-گی-سعید-جلیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com