QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

10 Apr 2012 12:25

اسلام ٹائمز: پانچ افراد کو ہزارہ جبکہ ایک کو مری آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ پرنس روڈ کے واقعہ پر ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر آج شہر کا ماحول سوگ وار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گذشتہ روز شہید ہونے والے چھ افراد  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ پانچ افراد کو ہزارہ جبکہ ایک کو مری آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ تدفین میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ پرنس روڈ کے واقعہ پر ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر آج شہر کا ماحول سوگ وار ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کے مطابق اب تک ۴۴ مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں سے پانچ کی تدفین ہزارہ قبرستان جبکہ ایک کو مری آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سانحہ پرنس روڈ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے سٹی پولیس تھانہ کے گشت پر مامور انسپکٹر سمیت چھ اہکاروں کو معطل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 152058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/152058/ٹارگٹ-کلنگ-کا-نشانہ-بننے-والے-شہداء-کی-نمازہ-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com