غزہ کیلئے امریکی منصوبے کو مجرمانہ احکامات سمجھتے ہیں، حزب اللّٰہ
6 Feb 2025 17:13
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے سیاسی مشیر حسین موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا منصوبہ مجرمانہ احکامات پر مبنی ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثی قبائل نے کہا ہے کہ امریکا کیجانب سے ممکنہ جارحیت کی گئی تو ہم غزہ کے شہریوں کیساتھ کھڑے ہونگے۔
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی حزب اللّٰہ اور یمن کے حوثی مجاہدین نے بھی غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کر دیا۔ لبنان کی مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم حزب اللّٰہ نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے مجرمانہ قرار دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے سیاسی مشیر حسین موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا منصوبہ مجرمانہ احکامات پر مبنی ہے۔ دوسری جانب یمن کے حوثی قبائل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ جارحیت کی گئی تو ہم غزہ کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آنے والے بیان کے بعد اسلامی ممالک کی جانب سے اس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1189046