امریکہ غزہ تباہی کا ذمہ دار، جنگی تاوان دے، حافظ نعیم الرحمن
6 Feb 2025 18:45
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے، وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ فارغ ہو جائے گی۔
اسلام ٹائمز ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ تباہی کا ذمہ دار، جنگی تاوان دے، ٹرمپ کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ٹرمپ کے بیان پر ان سے متعلق امن کی امیدیں رکھنے والوں کی خوش فہمی دور ہو گئی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ امن چاہتے ہیں تو اسرائیل کے صہیونیوں کو نیویارک میں آباد کریں، آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بڑا احتجاج ہوگا، وزیر اعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کیلئے کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے، وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بن جائے تو 80 فیصد پارلیمنٹ فارغ ہو جائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہے کہ حیرانی ہے پی ٹی آئی فارم پنتالیس کے موقف سے دستبردار ہوگئی، ری الیکشن کا مطالبہ حکومت کو تسلیم کرنے اور دھاندلی کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پارٹی پالیٹیکس سے بالاتر کر عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بات کرتی ہے، حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے، اصول اصول ہے، جو کامیاب ہوا اسے حکومت دی جائے۔
خبر کا کوڈ: 1189031