اے ایس ایف میں بھرتی کا ٹیسٹ، دوڑ کے دوران امیدوار جان کی بازی ہار گیا
6 Feb 2025 17:33
دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔ دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی، اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ درگئی سے آیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1189020