غزہ میں حالات زندگی خطرناک ہیں، یونیسیف
6 Feb 2025 14:59
عالمی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو میں ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ بچوں کو سردی کا سامنا ہے، یہ بہت خطرناک ہے، ہم نے غزہ میں بہت سے بچوں کو ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرتے دیکھا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی کمیونیکیشن منیجر ٹیس انگرام نے غزہ سے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ان خاندانوں سے ملاقات کی، جو اپنے گھروں کے ملبے پر عارضی پناہ گاہیں تعمیر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترپال کی چادروں کے ساتھ لکڑی کی پلائی کے ٹکڑوں کا استعمال کر رہے تھے، مجھے امید ہے کہ یہ اب بھی قائم رہے گا، ہم خاص طور پر بچوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکرمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں بچوں کے لیے، نہ صرف باہر رہنا خوف ناک ہے، سردی کا سامنا کرنا ہے، بلکہ یہ بہت خطرناک بھی ہے، ہم نے غزہ میں بہت سے بچوں کو ہائپوتھرمیا کی وجہ سے مرتے دیکھا ہے۔ یہ واضح ہے کہ جب آپ خاندانوں سے ملتے ہیں تو ان کے پاس وہ چیز نہیں ہوتی، جس کی انہیں اپنی حفاظت کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1188975