امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع
6 Feb 2025 14:41
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، جب کہ نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 47 ہزار 552 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 11 ہزار 629 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے شہادتوں کی تعداد کم از کم 61 ہزار 709 بتائی ہے اور کہا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد کو اب مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے بعد اسرائیل میں کم از کم ایک زہار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1188966