QR CodeQR Code

غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

5 Feb 2025 21:31

بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مخالفت کردی۔ بیجنگ سے جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی بنیادی اصول ہے، غزہ کے باشندوں کی جبری منتقلی کے مخالف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1188857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188857/غزہ-پٹی-سے-فلسطینیوں-کے-جبری-انخلا-کی-مخالفت-کرتے-ہیں-چینی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com