QR CodeQR Code

ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی 

5 Feb 2025 22:52

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نہ مکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جہاں پر گزشتہ 77 سالوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ 


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان سٹی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی امیر قاری محمد یاسین نے کی جبکہ ریلی کے موقع پر شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت کا قبضہ نامنظور، آزادی آزادی کشمیر، فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے گئے، ریلی میں قاری طسین، مفتی حبیب اللہ، قاری یوسف مدنی، حافظ عثمان علی، قاری محمد مقصود طاہری، مولانا مفتی ہنزلہ، قاری عتیق، مولانا عبدالقیوم، قاری محمد اکرم، ملک شیراز کھیڑا، منظور حسین کالرو، مولانا عبدالقیوم، مولانا خلیل الرحمن، ملک سجاد وینس، قاری عبیدالرحمان، ملک ارشد مغل، سلمان خان، قاری عبید الرحمن، قاسم کھوکھر سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، ریلی میں موٹر سائیکل سوار، ڈالوں، ویگنوں، کاروں میں بھرپور کارکنان موجود تھے۔

ریلی مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے براستہ چونگی نمبر 9، حضوری باغ روڈ، گھنٹہ گھر، چوک فوارہ سے مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان پہنچی، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود اور دیگر اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جہاں پر گزشتہ 77 سالوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ او آئی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے بھی اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اگے بڑھنا چاہیے اور اُمت مسلمہ سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کے لیے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1188853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188853/ملتان-جے-یو-آئی-کے-زیراہتمام-مظلوم-کشمیریوں-کی-حمایت-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com