QR CodeQR Code

احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب

5 Feb 2025 21:42

اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع برائے انتخاب پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ناظم جامعہ کے انتخاب کا انعقاد مسجد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ ترجمان جمعیت کے مطابق انتخاب میں اراکین جمعیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1188846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188846/احسن-فرید-اسلامی-جمعیت-طلبہ-پنجاب-یونیورسٹی-کے-ناظم-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com