غزہ پر کسی تیسرے فریق کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیئے، فرانس
5 Feb 2025 18:05
فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ فرانس دو ریاستی حل کے نفاذ کیلئے مہم جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ دو ریاستی حل فلسطین، اسرائیل کے درمیان طویل مدتی امن اور سلامتی کا ضامن ہے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر فرانس نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر کسی تیسرے فریق کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیئے۔ پیرس سے فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ فرانس دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے مہم جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ دو ریاستی حل فلسطین، اسرائیل کے درمیان طویل مدتی امن اور سلامتی کا ضامن ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ مستقبل میں کسی تیسری ریاست کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 1188844