بھیک مانگنے سعودی عرب جانیکی کوشش، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
5 Feb 2025 15:52
گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔
اسلام ٹائمز بھیک مانگنے کراچی سے سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق گرفتار ملزم عثمان کا تعلق سندھ کے شہر کندھکوٹ سے ہے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس سے قبل گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1188789