QR CodeQR Code

کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، گورنر سندھ

5 Feb 2025 14:47

ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1188765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188765/کشمیری-بھائیوں-کی-سیاسی-اخلاقی-اور-سفارتی-حمایت-جاری-رہے-گی-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com