8 فروری جلسہ، علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
5 Feb 2025 17:02
علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی ہے، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں عہدوں کی تبدیلی کے بعد گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر فضل حکیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جلسے کے انتظامات کے علاوہ دیگر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے۔
خبر کا کوڈ: 1188757