QR CodeQR Code

ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز

5 Feb 2025 14:22

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والےکشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کیخلاف اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گی، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1188755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188755/ہر-پاکستانی-کے-دل-میں-کشمیر-کی-محبت-لہو-بن-کر-دوڑتی-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com