QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، ایاز صادق

5 Feb 2025 11:46

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، طاقت کے بل بوتے پر کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 1188719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188719/مسئلہ-کشمیر-برصغیر-کی-تقسیم-کا-نامکمل-ایجنڈا-ہے-ایاز-صادق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com