فیصل آباد، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام سیمینار، علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت
5 Feb 2025 09:23
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین کی شخصیت نا صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلم حریت پسندوں میں بھی پسندیدہ اور آئیڈیل ہے، دنیا بھر کے حق پرست لیڈر امام حسین علیہ السلام کو اپنا ہیرو اور آئیڈیل قرار دیتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور تحریک بڑے سے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے مزاحمت کی عظییم مثال ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری شمالی پنجاب کے زیراہتمام فیصل آباد پریس کلب میں ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ''حسین رب کا، حسین سب کا '' کے عنوان سے سیمینار منعقدا ہوا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شمالی پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں مرکزی صدر عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، آصف رضا ایڈووکیٹ، مختلف مسالک کے علماء اور قائدین نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین کی شخصیت نا صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلم حریت پسندوں میں بھی پسندیدہ اور آئیڈیل ہے، دنیا بھر کے حق پرست لیڈر امام حسین علیہ السلام کو اپنا ہیرو اور آئیڈیل قرار دیتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور تحریک بڑے سے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے مزاحمت کی عظییم مثال ہے۔
خبر کا کوڈ: 1188700