QR CodeQR Code

جی بی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باوجود بھی جاری رہا

4 Feb 2025 22:19

منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے جی بی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باوجود سیشن جاری رہا اور قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ منگل کے روز ہونے والے جی بی اسمبلی کے سیشن میں کل 10 ممبران شریک ہوئے اور کورم پورا ہونے کیلئے 11 ممبران کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامکمل کورم کی کسی رکن نے نشاندہی بھی نہیں کی۔ اجلاس میں حکومتی بینچ سے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، امجد حسین ایڈووکیٹ، دلشاد بانو، مولانا فضل رحیم، حاجی رحمت خالق، ثریا زمان جبکہ اپوزیشن سے شیخ اکبر علی رجائی، کنیز فاطمہ اور کرنل (ر) عبید اللہ بیگ شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1188617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188617/جی-بی-اسمبلی-کا-اجلاس-کورم-پورا-نہ-ہونے-کے-باوجود-بھی-جاری-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com