QR CodeQR Code

پی بی 36 قلات کی ری پولنگ ملتوی، بلوچستان وزیر داخلہ سے محروم

5 Feb 2025 12:05

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 36 کی ری پولنگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ہے، جبکہ اس حلقے سے وزیر داخلہ منتخب ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر 9 فروری کو ہونے والے انتخابات امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو اسی حلقے سے جیت کر اسمبلی آئیں تھے، تاہم انکی رکنیت معطل ہونے کے بعد بلوچستان تاحال وزیر داخلہ سے محروم ہے۔


خبر کا کوڈ: 1188612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188612/پی-بی-36-قلات-کی-ری-پولنگ-ملتوی-بلوچستان-وزیر-داخلہ-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com