فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
4 Feb 2025 11:41
درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ فائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کو جواب جمع کروانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دیدی۔ جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ اعتراض بھی اُٹھایا گیا ہے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کیلئے وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو انٹرنیٹ کیلئے استعمال کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اس لیے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1188503