QR CodeQR Code

ٹرمپ کی تجویز غزہ پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش ہے، ایرانی وزارت خارجہ

3 Feb 2025 15:53

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں، جو جبری بےدخلی کے مترادف ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی سرزمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے بےدخل کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیئے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں، جو جبری بےدخلی کے مترادف ہوں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی سرزمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔


خبر کا کوڈ: 1188405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188405/ٹرمپ-کی-تجویز-غزہ-پٹی-اور-پورے-فلسطین-کو-مٹانے-سازش-ہے-ایرانی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com