QR CodeQR Code

عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

2 Feb 2025 21:49

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے، ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز، افسر، محمد عادل، راحب، ضمیر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں وصید، شیراز خان، مبین سولنگی اور خدا بخش بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے، گرفتار ملزمان عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے، ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1188213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1188213/عمرے-کی-آڑ-میں-گداگری-ملوث-10-ملزمان-کراچی-ایئرپورٹ-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com